مری میں شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر دعائیہ تقریب
مری (نمائندہ دنیا)مری میں شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر دعا ئیہ تقریب منعقدکی گئی ۔۔۔
مقررین نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو عالمی لیڈر تھیں انہوں نے پسے ہوئے طبقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ہاریوں مزدوروں اور خواتین کیلئے موثر آواز بلند کی، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اصولوں پر کبھی سمجھو تا نہیں کیا ۔ اس موقع پر پی پی مری سٹی کے صدر خالد محمودچودھری ، سردار رجب پرویز عباسی اور حسن عباسی نے خطاب کیا ، دعائیہ تقریب میں پی پی پی کے نظریاتی کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔