شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا ئیں ، آ ئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا،آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جا ری کیے ۔
انہوں نے کہا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا ئیں ، کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقرر کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں ،مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔