ہولی فیملی ہسپتال میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )ہولی فیملی ہسپتال میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا کامیاب آغاز کر دیا گیا ہے جو صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک انقلابی قدم ہے ۔
اس نظام کی مدد سے مریضوں کے ڈیٹا کا بہتر انتظام، علاج معالجے کی تیز رفتاری اور صحت کی سہولیات کی شفافیت ممکن ہو سکے گی۔ مریضوں کے رجسٹریشن، تشخیص، علاج اور دوائیوں کی فراہمی جیسے مراحل کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے ۔ اس کے ذریعے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ ڈاکٹروں اور عملے کے کام میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔ اس نظام کے نفاذ سے نہ صرف مریضوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔