تلہ گنگ ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،4زخمی

تلہ گنگ ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،4زخمی

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔۔۔

پہلا حادثہ چینجی گاؤں کے اڈے پر پیش آیا جہاں چینجی سے تلہ گنگ آنے والی کار مسجد بلال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے قادر پور کا رہائشی کار ڈرائیور رضوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، دوسرے حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دڑوٹ گاؤں سے سگھر جارہے تھے کہ باؤنڈری وال کیساتھ ٹکرانے کیوجہ سے محمد نعیم اور اسکی والدہ جہاں بیگم زخمی ہو گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں