شاہراہوں پر فاسٹ لین کی خلاف ورزی ختم کرینگے ،آ ئی جی موٹر وے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ نے کہا ہے کہ قومی شاہرات پر فاسٹ لین کی خلاف ورزی کو ہر صورت ختم کرینگے ۔۔۔
اوور لوڈنگ گاڑیاں اب بند کی جا ئیں گی ،اوورسپیڈنگ پر سختی سے قابو پایا جائے گا، ہائی ویز پر سائیڈ ویو مرر اور انڈیکٹرز کے استعمال پر شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد سینٹرل ریجن لاہور کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آمد کے موقع پر آئی جی رفعت مختار راجہ کو چا ق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ آئی جی رفعت مختار راجہ نے کہا کہ مسافروں کے لیے آسانیاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔