ملازمین کے مسائل حل کرنیکی کو شش کی جا رہی ، اے آ ئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی نے سینٹرل پولیس آفس میں پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا ۔۔۔
جس میں پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ٹرانسفر و پوسٹنگ،دیگر سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل اے آئی جی کے سامنے رکھے ،حل طلب مسائل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے مسائل حل کرنیکی کو شش کی جا رہی ہے ،ویلفیئرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہے ۔