تابندہ سلیم کی کتاب,, لفظ بولتے ہیں,,کی تقریب رونمائی
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن تابندہ سلیم کی کتاب لفظ بولتے ہیں کی تقریب رونمائی پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب انسان کی سب سے اچھی دوست ہے ۔ تابندہ سلیم کی کتاب لفظ بولتے ہیں ادب کی دنیا میں اچھا اضافہ ہے ۔