مری، گزشتہ سال قانون شکنی پر 28400گا ڑ یوں کے چا لان
مری(نمائندہ دنیا) چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی کی ہدایت پر ڈی ایس پی مری ابرار سرور قریشی کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس مری نے کالے شیشوں والی۔۔۔
بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ،زائد کرایہ لینے ،اوور لوڈنگ کرنیوالی 28400 پبلک سروس گا ڑیوں کے چالان کیے ۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس 6245اور بغیر ہیلمٹ 2226 موٹرسائیکل سوار وں کو جرمانے کیے گئے ، سال 2024کے دوران 2کروڑ 32 لاکھ23 ہزارچھ سو روپے جرمانہ کی مد میں گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کرائے گئے ۔