ایچ 16 میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایچ۔16 میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹانے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن کیا جس میں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کر دیا گیا۔
آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے حکام کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں بلاامتیاز تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے ۔ ا نہوں نے کہا کسی بھی قسم کی تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔