70ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو جی پی فنڈ سٹیٹمنٹس فراہم
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اسلام آباد نے 70 ہزار سے زائد حکومت کے ملازمین کو ان کے مخصوص جی میل اکائونٹس کے ذریعے تفصیلی جی پی فنڈ سٹیٹمنٹس فراہم کر دیں۔
یہ اقدام اے جی پی آر کی شفافیت، کارکردگی اور خدمات میں بہتری کے عزم کو ظاہر کرتا اور اہم سنگ میل ہے۔ ملازمین غلطی یا کمی کی صورت میں فوراً متعلقہ اکائونٹ آفس رابطہ کریں۔