چوری کی وارداتوں کے 5ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
راولپنڈی(خبرنگار)سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل و چوری کی دیگر وارداتوں میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
صدر بیرونی پولیس نے معذور شہری کے گھر میں چوری کرنے والے ملزم خلیل کو گرفتار کر کے مسروقہ 12تولے طلائی زیورات برآمد کر لئے، واہ کینٹ پولیس نے ریفریشمنٹ کی دکان میں چوری کرنے والے ملزم خرم کو گرفتار کر کے چوری شدہ جوسر اور مائیکرو ویو اوون برآمد کر لیا۔ بنی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کر کے چھینے گئے 3موبائل فونز، مسروقہ 4500روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب خرم اور آفتاب کو گرفتار کر کے 3مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔