ضلع راولپنڈی کے 256 سکول آؤٹ سورس کر دئیے گئے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ضلع راولپنڈی کے 256 سکول آؤٹ سورس کر دئیے گئے۔ ان سکولوں میں 311 ٹیچرز ہیں۔
ان ٹیچرز کیلئے گزشتہ روز میٹنگ رکھی گئی جس میں سی ای او ایجوکیشن امان اللہ چھینہ نے مختلف ٹیمیں بنائیں تاکہ ٹیچرز اپنے گھر کے قریب تعیناتی کیلئے مرضی کے 5سکولوں کا انتخاب کر سکیں۔