بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر قانون و انصاف میاں عبدالوحید۔۔۔
وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چودھری محمد رشید، چو دھری مقبول اور سردار نعیم خان نے ایوان صدر میں تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و جبر میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری کر کے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہا ہے لہذا ایسے حالات میں ہمیں متفق و متحد ہو کر مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی برادری تک پہنچانا ہو گی ، صدر اور ان رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لا تے ہوئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔