ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کی کھلی کچہری

راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا ۔
،انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوںنے کہا تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈ لیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔