فلسطینیوں پر مظالم، اُمہ پر جہاد فرض ، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان سے وابستہ ایک ہزار سے زائد مفتیان کرام نے اجتماعی فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل مظالم کے بعد امت مسلمہ پر جہاد فرض ہو چکا ہے۔
اسلامی حکومتیں جہاد کا فوری اعلان کریں۔غزہ،کشمیر اور دیگر اسلامی ممالک میں ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش رہنا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ حکومت پاکستان دیگر اسلامی ممالک سے مشاورت کرکے عملی جہاد کے لئے اقدامات کرے ۔ اجتماعی فتویٰ جاری کرنے والے مفتیان کرام میں مفتی محمد کریم خاں،ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری،مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی عبدالحق ترمذی، ڈاکٹرمفتی شمس الرحمان شمس،مولانا عطا الرحمن چشتی مفتی محمد رفیق نقشبندی،مفتی اسامہ حنیف قادری،ڈاکٹر مفتی عمران نظامی،مفتی محمد افضل نعیمی، قاری فیض بخش رضوی،مولانا ضیا المصطفی حقانی، مفتی محمدامان اللہ شاکر، مفتی احمد سعید طفیل، مفتی ریاض احمد اویسی، مفتی محمد عابد رضوی،مفتی محمد ندیم قمر، مفتی محمد چمن زمان، مفتی لیاقت علی قادری و دیگر شامل ہیں۔