مالم جبہ ایڈوائزری بورڈ کا قیام خوش آئند:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

مالم جبہ ایڈوائزری بورڈ کا قیام خوش آئند:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیدال خان نے بین الاقوامی مالم جبہ مشاورتی بورڈ کے اراکین کے اعزاز ظہرانہ دیا جس میں لارڈ لانکاسٹر آف کیبلٹن، ڈیم کیرولین ڈانمج ڈی بی ای، ایم پی، لارڈ سرفراز آف کینسنگٹن اور سینیٹ اراکین نے شرکت کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے خطاب میں پاکستان میں سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا مالم جبہ کیلئے بین الاقوامی ایڈوائزری بورڈ کا قیام نہ صرف خوش آئند اقدام ہے بلکہ یہ شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کیلئے امید افزا باب ثابت ہوگا۔ ایڈوائزری بورڈ کے تعاون سے نہ صرف عالمی معیار کے سکینگ ریزورٹس کو فروغ دیا جاسکے گا بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کو محفوظ اور معیاری سہولیات بھی فراہم کی جاسکیں گی۔ ظہرانے میں شریک سینیٹ اراکین میں شیری رحمان، سید علی ظفر، فیصل واوڈا، بشرا انجم بٹ، حسنہ بانو، خالدہ عطیب، طاہر خلیل سندھو، حاجی ہدایت اللہ خان، ناصر بٹ، دنیش کمار، عبدالقادر، رانا محمود الحسن، انوشہ رحمان ملک، سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں