این پی ایف ایجوکیشن سسٹم کو معیار بہتر بنانے کی ہدایت

این پی ایف ایجوکیشن سسٹم کو معیار بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پرفارمنس ایویلیوایشن کانفرنس ہوئی۔۔۔

 ایم ڈی نے ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں سے وضاحت طلب کی، انہوں نے ڈائریکٹر این پی ایف ایجوکیشن کو تعلیمی معیار بہتر بنانے اور تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ، ایم ڈی نے سکیورٹی سروسز کی اپ لفٹنگ کے احکامات دیئے اور کہا تمام سکیورٹی ممبرز متعلقہ لائنز میں جدید حفاظتی اصولوں پر مبنی ترتیب فراہم کریں، انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اینٹی انکروچمنٹ یونٹس مزید فعال بناتے ہوئے اپ لفٹنگ کی ہدایت بھی کی۔ E-11 اورO-9 ہاؤسنگ سوسائیٹز میںمزید بہتر سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش کیلئے 6 دن کا وقت دیاترقیاتی کام مزید تیز کرنے سمیت روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ جمع کے احکامات دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں