راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی 61 واردا تیں

 راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی 61 واردا تیں

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں میں ڈ کیتی ، چوری کی 61وارداتوں میں شہریوں کو گاڑی، دو رکشوں ،21موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے ، طلائی زیو رات ،درجنوں موبائل فونز او ر دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

 نیو ٹاؤن میں محمد مہران کی گاڑی، عبدالامین اور ناظم علی کا رکشہ چوری کر لیا گیا، نیو ٹاؤن میں سرمد علی و دیگر سے ڈاکو موبائل فون اور رقم لے گئے ، صدر بیرونی میں لطف اللہ سے بیگ چھین لیا گیا ، چکلالہ میں ملک امتیاز ایڈووکیٹ کے گھر سے 3 لیپ ٹاپ، تین موبائل فون، 30ہزار روپے اور 7 لاکھ کا سونا چوری ہو گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں