سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا قابل تحسین فیصلہ ، ڈاکٹر راشد الیاس

  سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا قابل تحسین فیصلہ ، ڈاکٹر راشد الیاس

اسلام آباد (دنیارپورٹ ) اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے رہنما اور نجی مال کے صدر سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا حکومت کا قابل تحسین فیصلہ ہے ۔

شکست خوردہ دشمن کو جو زخم لگا ہے وہ اسے صدیوں یاد رکھے گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں سید عاصم منیر نے نہایت دانشمندی اور بہترین حکمت عملی کے تحت مدبرانہ فیصلے کئے اور ان کی دلیرانہ قیادت میں پاک فوج نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کیا،جس سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے سر بھی فخر سے بلند ہو گئے اور مسئلہ کشمیر پھر سے دنیا کے سامنے اجاگر ہو گیا ہے ، ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں