پاکستان کو سی پیک منصوبے پر فخر ہے ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ

  پاکستان کو سی پیک منصوبے پر فخر ہے ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم برائے تخفیف غربت اور نویں سلک روڈ بین الاقوامی نمائش کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے۔

 کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ وہ سینیٹ اور پاکستانی عوام کی جانب سے شرکا کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین نے تاریخی شہر شیان میں ان تقاریب کی میزبانی پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور شانشی صوبے کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا صدر شی جن پنگ کے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کے تحت شاہراہ ریشم کا عظیم ورثہ آج بھی زندہ ہے ۔ پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے پر بجا طور پر فخر کرتا ہے۔ جو بنیادی ڈھانچے ، توانائی، ٹیکنالوجی اور علاقائی انضمام میں سرمایہ کاری کے ذریعے زندگیوں کو بدل رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں