زائد قیمت وصولی پر 4 افراد گرفتار، 5 دکانیں سیل
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)زائد قیمت وصولی پر 4 افراد گرفتار، 5 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا۔۔۔
24 گھنٹوں کے دوران 21ہزار 986 انسپکشنز کے دوران 78 اوورچارجنگ کے کیسز رپورٹ ہوئے، گوجر خان میں 3اور 1 شخص راولپنڈی سٹی سے گرفتارکیا گیا، گوجر خان میں 2 اور راولپنڈی سٹی میں 3 دکانیں سیل کی گئیں۔ 4 لاکھ 2 ہزار 500 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیا جائے، عید الاضحی کے دوران اشیائے ضروریہ کی سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق ہو اور کہیں بھی اس گیپ سے قیمتوں میں اضافہ نہ ہو، روٹی اور مرغی کی قیمتوں کا ریٹ کنٹرول کیا جائے۔