دوران عید اسلام آباد کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش

 دوران عید اسلام آباد کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) عیدکے تینوں دن اسلام آباد کے پارکوں ، تفریحی مقامات پرجشن کا سماں رہا، جڑواں شہروں سمیت ملحقہ علاقوں سے شہری اپنے بچوں کے ہمراہ تفریحی مقامات اورپارکوں میں آکرعید کی خوشیاں دوبالا کرتے رہے۔۔۔

ہلہ گلہ ،با ر بی کیو کا اہتمام اور تصویر کشی کی گئی ، دوسری جانب بچوں کے ہمراہ عید منانے کے لئے آنے والے شہریوں کی جیبوں پر جیب تراش بھی ہاتھ صاف کرتے رہے ، ملحقہ علاقوں سے شہری بڑی تعداد میں شکر پڑیاں ، فیصل مسجد، دامن کوہ، راول ڈیم ، شاہدرہ ، ایف نائن پارک میں سیر کرتے رہے اور سیلفیاں بناتے رہے اور پارکوں میں باربی کیو سے لطف اندوز ہوتے رہے اورمنچلے بھنگڑے ڈالتے رہے فیصل مسجد، دامن کوہ کی طرف جانے والے راستے پر شام کے اوقات میں شدید رش رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں