وفاقی محتسب کی ٹیم26جون کو فتح جنگ میں کھلی کچہر ی لگا ئیگی

وفاقی محتسب کی ٹیم26جون کو فتح جنگ میں کھلی کچہر ی لگا ئیگی

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر میجر جنرل(ر) ہا رون سکندر پا شا کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی ٹیم26 جون بروز جمعرات کو ایم سی ہال تحصیل آ فس فتح جنگ ضلع اٹک میں دن دس بجے کھلی کچہر ی لگا ئے گی جس میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران بھی مو جود ہوں گے ۔

 وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدایات دیں گے ۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پاسپورٹ آ فس، پو سٹل لا ئف انشو رنس، سٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پا کستان پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر ی میں شر یک ہو نے کی ہدا یت کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں