چکوال میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

چکوال میں تیز رفتار کار کی  ٹکر سے خاتون جاں بحق

ڈھڈیال (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر چکوال کے علاقہ نئی آبادی چک نورنگ میں کار کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، 32سالہ خاتون اپنی کمسن بچی کے۔۔

 ساتھ روڈ کراس کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ کمسن بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تھانہ صدر پولیس نے کار قبضہ میں لے لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں