محرم کے جلوسوں، مجالس کو فول پروف سکیورٹی دینگے،ڈی آ ئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے وفاقی دار الحکومت میں محر م الحر ام کے جلوسوں کے مجوزہ روٹس کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ زونل ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا جلوسوں کے روٹس پر روشنی کے انتظامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائینگے، جلوسوں اور مجالس کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے پرعزم ہے، محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔