حسن ابدال اور نتھیا گلی کے قریب ٹریفک حادثات ،18 افراد زخمی
حسن ابدال، ایبٹ آباد ( نیوز ایجنسیاں ) حسن ابدال جی ٹی روڈ اور نتھیا گلی کے قریب ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 18افراد زخمی ہو گئے ۔
حسن ابدال میں مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو ئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمیوں میں 23سالہ وحید،24سالہ انس اور 45سالہ زوجہ لیاقت شامل ہیں،حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔ ادھر نتھیاگلی سے واپسی پر بگنوتر کے قریب سیاحوں کی بس حادثہ کا شکار ہو گئی جسکے نتیجہ میں 15افراد زخمی ہو گئے ،سیاح ہری پور سے نتھیا گلی سیر کے لئے گئے تھے کہ واپسی پر گلیات کے علاقہ بگنوتر کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں میں30سالہ سیما ،19سالہ عروج ،23سالہ لائبہ ،23سالہ صبا،20سالہ حالیزہ ،15سالہ مہنور،18 سال حریم ،6سالہ عائشہ اور دو بچے اذان اور صائم شامل ہیں ۔