ماربل فیکٹری روڈ توسیع، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص

ماربل فیکٹری روڈ توسیع، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص

راولپنڈی (زاہد اعوان/نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے راولپنڈی کینٹ (گیریژن) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے براہ راست ملانے کیلئے متبادل لنک روڈ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔۔۔

 اس منصوبے کے تحت نئے مالی سال میں ویسٹریج میں ماربل فیکٹری روڈ کی توسیع شروع کی جائے گی، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 65کروڑ روپے لاگت آئے گی جس میں سے 2کروڑ 30لاکھ روپے یکم جولائی کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ ماربل فیکٹری روڈ کی توسیع سے جڑواں شہروں کے درمیان آمدورفت کیلئے بہتر متبادل روٹ میسر ہوگا اور مری روڈ سے ٹریفک کا دبائو کم ہونے کے ساتھ وقت کی بچت بھی ہوگی۔ یہ منصوبہ 2028ء میں مکمل ہوگا، اس کیلئے 31کروڑ 40لاکھ روپے اگلے مالی سال جبکہ 31کروڑ 30لاکھ روپے 2027ء میں جاری کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں