گوجرخان، سڑک کنارے کھڑی خاتون ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق
راولپنڈی (خبرنگار) گوجرخان مسہ کسوال کے قریب جی ٹی روڈ پر حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔۔
تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے کھڑی خاتوں منیرہ بیگم زوجہ گلزار احمد کو روند ڈالا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرخان منتقل کر دی۔