علامہ اقبال سکالرشپ پروگرام کے تحت 350 افغان طلبا کی آمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)تین سو پچاس افغان طلبا ایچ ای سی علامہ محمد اقبال سکالرشپ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں اعلیٰ درجے کی پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایچ ای سی نے ریجنل سینٹر پشاور میں طلبا کے خیر مقدم کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ طلبا موسم خزاں کے سمسٹر میں داخلے سے پہلے خصوصی تیاری کا کور س کرینگے۔ اس کے علاوہ 50 پی ایچ ڈی اور 100 ماسٹرز کے طلبا بھی ستمبر میں پاکستان میں اپنی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آ ئیں گے ۔ علامہ محمداقبال سکالرشپس پروگرام اسلامی بھائی چارے اور ہمسائیگی کے جذبے کے ساتھ تعلیمی تعاون کو گہرا کرنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔