راولپنڈی:فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری، ٹریننگ سکول کیلئے 5کروڑ مختص

راولپنڈی:فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری، ٹریننگ سکول کیلئے 5کروڑ مختص

راولپنڈی(زاہداعوان)پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹریننگ سکول کے قیام کے لئے 5کروڑ روپے مختص کردئیے ۔

 منصوبے پر مجموعی لاگت 40کروڑ روپے آئے گی۔ صوبائی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیاری اور معیار جانچنے کیلئے راولپنڈی میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران وعملے کی تربیت کے لئے ٹریننگ سکول بھی قائم کیا جائے گا جن کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 ، رواں مالی سال میں 5کروڑ روپے جبکہ 30کروڑ روپے آئندہ مالی سال میں جاری کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں