اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی سبیلوں ، لنگر کی چیکنگ،2مقامات سیل

 اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی سبیلوں ، لنگر کی چیکنگ،2مقامات سیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نویں دسویں محرم الحرام پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے سبیلوں اور لنگر کی چیکنگ کا خصوصی اہتمام کیا۔ مجموعی طور پر 105خصوصی انسپکشنز کی گئیں، 69سبیلوں اور لنگر اور 36کیٹرنگ پوائنٹس کی انسپکشنز کی گئیں۔۔۔

 ناقص کوالٹی کی اشیا کے استعمال پر 2مقامات کو سیل اور 8افراد کو 1لاکھ 95ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ 87کلو گرام ناقص مٹیریل تلف کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ ٹیمو ں نے شہر بھر کے لنگر اور سبیل پوائنٹس کے سرپرائز دورے کیے  اور بلا تفریق کارروائیاں کیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں