اوپن یونیورسٹی میں ترکش سمر کیمپ کا آغاز
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی تعلیم، تخلیق اور جسمانی نشوونما کے لیے ’’ ترکش سمر کیمپ‘‘ کا آغاز ہو گیا ۔
افتتاحی تقریب میں بچوں ، والدین، ڈاکٹر زاہد مجید ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ، پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار، ترک سفارتخانے کے تعلیمی اتاشی، مہمت ٹویران اور پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ طوقار (ماہرِ ترکش زبان) نے شرکت کی۔ سمر کیمپ 18 جولائی تک جاری رہے گا ، بچوں کو ترکش زبان سکھائی جائیگی اور اسلامی اور ترکش ثقافت پر مبنی کیلیگرافی کی تربیت بھی دی جائے گی ۔