وزارت تعلیم کے نیشنل ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے نیشنل ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز کر دیا، یہ نان فارمل ایجوکیشن کو مستند اور مستقل تعلیمی دھارے کے طور پر مضبوط بنانے کیلئے اہم قدم ہے۔
نان فارمل ایجوکیشن لچکدار اور کمیونٹی پر مبنی مراکز کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا دوسرا موقع فراہم کرتی ہے جہاں بنیادی خواندگی، تحریر اور ریاضی کی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم،ندیم محبوب نے کہا 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں۔ نان فارمل ایجوکیشن وقتی حل نہیں بلکہ ہمارے تعلیمی نظام کا ناگزیر حصہ ہے اسی لیے وزارت نے بجٹ میں اضافہ، اساتذہ کی بھرتی، تربیت، جائزہ نظام، مانیٹرنگ اور پالیسی اصلاحات جیسے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔