سندھ طاس معاہدہ آبی تحفظ کی ریڑھ کی ہڈی:ماہرین
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے آبی تحفظ کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، اور پانی کا غیر مؤثر استعمال پانی بحران کی وجوہات ہیں۔۔۔
ہمیں قابلِ تجدید توانائی کو فروغ اور زرعی طریقوں کو پانی کے لحاظ سے پائیدار بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین سابق سی ای او متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر بشارت حسن بشیر، سابق سی ای او پیڈو خیبر پختونخوا نعیم خان، سابق ڈائریکٹر پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر منظور احمد ملک، ہائیڈرو پاور کے ماہر انجینئر ارشد ایچ عباسی، صدر پاکستان انجینئرنگ فورم اسلام آباد انجینئر نعیم سبحانی نے پانی کا بحران اور حل کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔