وزیر صحت کا پولی کلینک، پمز زیر تعمیر کینسر ہسپتال کا دورہ

وزیر صحت کا پولی کلینک، پمز زیر تعمیر کینسر ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر صحت مصطفی کمال نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور تمام شعبوں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر نے کہا ایم آر آئی مشین فوری نصب کی جائے۔ وزیر نے پمز ہسپتال کی زیر تعمیر نیو ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔ مصطفی کمال نے زیر تعمیر کینسر ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں