آر سی بی کا اجلاس، صفا ئی و پانی بلوں میں اضافہ پر ممبران کا احتجاج
راولپنڈی (خاورنوازراجہ )کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے اجلاس میں صفائی اور پانی کے بلوں میں چار گنا اضافے پر ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ کر دیا ، انہوں نے کہا پہلے ہی عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں۔
اب پانی اور صفائی کے نام پر بھاری بلوں کا بوجھ ان پر ڈالنا مناسب نہیں ، اس تجویز کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مفاد عامہ کے پیش نظر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی پانی کے بلوں اور صفائی میں اضافے کو واپس لے ۔ اجلاس سٹیشن کمانڈر، پریذ یڈنٹ بریگیڈیر احمد نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وائس پریذ یڈنٹ ملک منیر، ممبران ارشد محمود قریشی، حاجی ظفر اقبال، ملک عثمان، ملک امجد، ملک صغیر، خرم گل جی طارق، رشید احمد چودھری ،عبدالشکور ملک، طاہر ملک نذیر نے شرکت کی۔ ممبران نے فیصلے کے خلاف اختلافی نوٹ لکھا اوراجلاس سے واک آؤٹ کر گئے ۔