راولپنڈی ویمن یونیورسٹی سلک روڈ ایگریکلچرل ایجوکیشن کی ممبرمقرر

 راولپنڈی ویمن یونیورسٹی سلک روڈ ایگریکلچرل ایجوکیشن کی ممبرمقرر

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی نے پاکستان کی پہلی خواتین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز پایا ہے جو سلک روڈ ایگریکلچرل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انوویشن الائنس کا حصہ بنی ہے ۔

 اس کامیابی کا سہرا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال کو جاتا ہے جنہیں اس اتحاد کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ یہ اجلاس قازقستان کے شہر الماتے میں منعقد ہوا، ڈاکٹر انیلا کمال نے اجلاس میں نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ اعلامیہ بھی پیش کیا جس میں ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس ویمن یونیورسٹی کی شمولیت سے اب ادارے کو بین الاقوامی سطح پر سکالرشپس، تحقیقی تربیت اور ثقافتی تبادلوں کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ۔ ڈاکٹر انیلا کمال نے کہا یہ نہ صرف ہمارے ادارے بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ایک خواتین یونیورسٹی کو عالمی زرعی پالیسی سازی اور تحقیق میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں