وفاقی وزیرثقافت اورنگزیب خان کچھی سے سفیر ازبکستان کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت محمد اورنگزیب خان کچھی سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تُختایوف نے ملاقات کی جس میں ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے اور عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ازبک سفیر نے اورنگزیب خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 26تا 28 مئی 2025 کو سمرقند میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی جہاں سمرقند کو \"اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت\" قرار دیا گیا تھا۔ سفیر تُختایوف نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تجاویز پیش کیں جن میں پاکستان میں ازبک فلمی دن منانے ، دونوں ممالک میں ثقافتی دنوں کا انعقاد، اگست 2025 میں تاشقند میں اسلامی تہذیب کے مرکز کے افتتاح میں پاکستان کی شرکت اور کراچی و لاہور کے میوزیمز سے نوادرات کی نمائش شامل ہے ۔