مارگلہ میں ہرن کے شکارکی شفاف تحقیقات یقینی بنا ئی جا ئینگی ، وزیر موسمیاتی تبدیلی

مارگلہ میں ہرن کے شکارکی شفاف تحقیقات  یقینی بنا ئی جا ئینگی ، وزیر موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا مارگلہ ہلز میں ہرن کے غیر قانونی شکارکی شفاف تحقیقات یقینی بنا ئی جا ئینگی ، باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔

 ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دی ہے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کے مرتکب تمام افراد کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں