68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی پینے سے لاحق ہوتی ہیں، وزیر صحت

  68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی پینے سے لاحق ہوتی ہیں، وزیر صحت

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈونرز کی مدد سے ہسپتال ویسٹ جمع کرنے کے لیے 15اضلاع کے لئے گاڑیاں مختلف ہسپتالوں کوعطیہ کی جارہی ہیں۔

 68 فیصد بیماریاں صرف آلودہ پانی پینے سے لاحق ہوتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گز شتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال ویسٹ خطرناک ہے ،یہ فضلہ جہاں سے گزرتا ہے ہر طرف بیماری پھیلاتا ہے ۔ وفاقی حکومت نے مختلف اداروں کے اشتراک سے یلو وینز تیار کرلی ہیں جو چاروں صوبوں کو فراہم کی جائیں گی جو ہسپتالوں کا فضلہ اٹھا ئیں گی ۔ایک \\\"یلو وین\\\" ڈی ایچ او اسلام آباد کے حوالے کی جائیگی جبکہ سرگودھا،فیصل آباد، ڈی جی خان ، شکار پور دادو،لاڑکانہ بدین اور کورنگی کی انتظامیہ کو بھی یہ گاڑیاں حوالے کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں