لئی کی صفا ئی ، دوران بارش نکاسی آب کا انتظام کیاجا ئے ، کمشنر راولپنڈی

 لئی کی صفا ئی ، دوران بارش نکاسی آب کا انتظام کیاجا ئے ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مون سون بارشوں، نالہ لئی اور اس کے اطراف کی صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمہ، نکاسی آب و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر راولپنڈی نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ بارشوں کے پیش نظر واسا کی مشینری فیلڈ میں بھرپور متحرک رہنی چاہئے ، نکاسی آب کا فوری انتظام کیا جائے ، نالہ لئی کی مکمل صفائی یقینی بنا ئی جا ئے ،اس کے اطراف سے کچرا، عمارتوں کا ملبہ اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں ۔مون سون کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے مکمل تیار رہیں ۔ کھڑے پانی کی نکاسی، گھاس اورخود رو جھاڑیوں کو فوری تلف کیاجائے ، نالوں میں نہانے پر کارروائی کی جا ئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں