ہوم اپلائنس کی دو بڑی کمپنیوں کے خلاف کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار

ہوم اپلائنس کی دو بڑی کمپنیوں کے  خلاف کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے ہوم اپلائنس بنانے والی معروف کمپنیوں کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے۔۔۔

 کمپنیوں کو 9کروڑ روپے جرمانے کی رقم 30دن کے اندر قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، ٹربیونل نے کہا کمپنیوں نے اپنے ڈسٹری بیوٹرز پر ری سیل پرائس مینٹیننس یعنی صارفین کو فروخت کی قیمت کو فکس کر کے اور اس حوالے سے ڈسٹری بیوٹرز پر شرائط عائد کر کے کمپٹیشن کے قانون کی خلاف ورزی کی۔ ٹربیونل نے دونوں کمپنیوں پر عائد جرمانوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔ ٹربیونل نے جرمانے کی رقم مجموعی طور پر 9کروڑ روپے کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں