اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی گئی، اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مہم شروع کر دی، ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔
مہم کا آغاز چیئرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان میمن کی گاڑی سے کیا گیا اور کلیئرنس پر گاڑی پر سٹیکر لگایا۔ ٹیسٹنگ سسٹم ہیڈ پنجاب ساجد بشیر نے بتایا انسپکشن کیلئے لگائے گئے سٹیکرز کو سکین بھی کیا جاسکے گا، چیئر مین عرفان میمن نے کہا کہ ا نسپکشن کیلئے جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاک سیکرٹریٹ میں تمام سرکاری گاڑیوں کی بھی کل انسپکشن کی جائے گی، گاڑیوں کے دھویں میں 6فیصد تک کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار کی اجازت ہو گی، چھ فیصد یا اس سے کم کاربن مونو آکسائیڈ پر گاڑیوں کوکلیئرنس سٹیکر جاری کیا جائے گا، 6فیصد سے زائد کاربن مونو آکسائیڈ کی موجودگی پر گاڑیوں کو وارننگ دی جائے گی، وارننگ پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت کا رروائی ہو گی۔