بے رحمانہ ٹیکسزکے باعث کا روبار بند ہوناشروع ہو گئے، کاشف چودھری
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چو دھری نے کہا ہے کہ بے رحمانہ ٹیکسزکے باعث کا روبار بند ہونا شروع ہوگئے۔۔۔
عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں یرغمال حکومت نے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے کروڑوں پاکستانیوں کو بے رحمانہ ٹیکسزکی بھینٹ چڑھا دیا ۔تاجروں کے دولاکھ روپے نقدبینک میں جمع کرانے پر اسے سپلائر کے حساب میں شامل نہ کرنا اور اس پر 25 فیصد ٹیکس لگانا معیشت دشمنی ہے ۔تاجر ادھار پر مال منگوا کر اسے فروخت کر کے روزانہ حاصل ہو نے والی رقوم کارخانہ داروں اور سپلائرز کے اکاؤنٹس میں جمع کرواتا ہے ، ان نقد رقوم کو جمع کروانے پر ظالمانہ ٹیکس سے حوالہ اور ہنڈی کا کلچر فروغ پائے گا ۔ لوگ اپنا پیسہ بیرون ملک منتقل کریں گے۔ عوام کے پیسوں پر شب خون مارنے کیلئے بینک ٹرانزیکشن پر بھی ٹیکس وصولی کو بڑھا دیا گیا جو سراسر زیادتی ہے۔