پی پی پی پی عوام د شمن پالیسیوں کیخلاف کھڑی ہو گی،نیئر بخاری

 پی پی پی پی عوام د شمن پالیسیوں  کیخلاف کھڑی ہو گی،نیئر بخاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی پی پی پی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کھڑی ہوگی۔

حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے معاشرے کے مختلف طبقات مشکلات کا شکار ہوں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریئل اسٹیٹ چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود اور دیگر عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔ سردار طاہر محمود نے آگاہ کیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے یکطرفہ طور پر نافذ کردہ متناز ع ٹیکس قوانین ظالمانہ ہیں ۔نیئر حسین بخاری نے کہا پی پی پی اس مسئلے کو فوری طور پر پارلیمانی سطح پر زیر بحث لانے کیلئے اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں