ڈینگی ہاٹ سپاٹس پر خصوصی اقدامات کریں، ڈی سی راولپنڈی

ڈینگی ہاٹ سپاٹس پر خصوصی اقدامات کریں، ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی و پولیو اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی کے تدارک کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جائے اور وہاں پر خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ صفائی، نکاسی آب اور عوامی آگاہی مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ہر سرکاری و نجی عمارت کی ڈینگی کے حوالے سے انسپکشن کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جائے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیں ہر بچے تک پہنچنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں