سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیزکا دورہ نیو ٹیک
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے معزز ارکان کی میزبانی کی۔
اجلاس نیو ٹیک کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ دورے کا مقصد NAVTTCکے فنی اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کا مشاہدہ کرنا اور ان کی قومی و بین الاقوامی روزگار کی مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگی کا جائزہ لینا تھا۔ نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے بریفنگ دی۔ کمیٹی ارکان میں سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو، ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ، سینیٹر گردیپ سنگھ اور سینیٹر ناصر محمود شامل تھے۔