راولپنڈی7:منشیات فروشوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد گرفتار
راولپنڈی( خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے 7 منشیات فروشوں سمیت 13 جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کر لیا ۔۔
صادق آباد پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے کر 4کلو 650 گرام چرس برآمد کی،ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو 470 گرام چرس برآمد کی، روات پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 680 گرام چرس برآمد کی،کہوٹہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 650 گرام چرس برآمد کی،صدر واہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 760 گرام چرس برآمدکی ۔ تھانہ سٹی پولیس نے اپنے مالک کے فلیٹ سے چوری کرنے والے شخص کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان اور رقم برآمد کر لی ۔ صدرواہ پو لیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 افرادکو گرفتارکرکے 13 ہزار روپے اور 2 موبائل فون برآمدکرلیے ۔ تمام مقدما ت درج کر لیے گئے ۔