بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد بلیو ایریا پارکنگ پلازہ جلد فعال کیا جائے:چیئرمین سی ڈی اے

بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد بلیو ایریا پارکنگ پلازہ جلد فعال کیا جائے:چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔

جس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، پیڈسٹرین بریجز کی اوور ہالنگ،مینٹی نینس ، خوبصورت لائٹس کی تنصیب، بلیو ایریا میں قائم پارکنگ پلازہ کو فعال بنانے ، شہریوں کیلئے سپورٹس کی سہولیات میں مزید اضافہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام پیڈسٹرین بریجز کا سروے کرنے ، اوور ہالنگ، مینٹی نینس اور خوبصورت لائٹس نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ کا تمام کام جلد از جلد مکمل کر کے اسے فعال بنایا جائے ، تمام بڑے اور چھوٹے پارکس خصوصاً ایف نائن پارک اور لیک ویو پارک کی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا ئے اور جدید لائٹس نصب کی جا ئیں ۔ اسلام آباد میں ماحول دوست پودے لگانے ، سیاحت کے فروغ کے علاوہ کیبل کار، تھیم پارک اورفیئر ویل کے منصوبوں کی فیز یبلٹی رپورٹس جلد از جلد تیارکی جا ئیں ۔انہوں نے کہا جہاں نئی شاہرات اور انڈر پا سز کی تعمیر کی جارہی ہے وہاں ایکسپریس وے ، مارگلہ روڈ، کلب روڈ، پارک روڈ اور فیصل ایونیو کو نہ صرف اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلکہ ان شاہراہوں پر لین مارکنگ، فٹ پاتھ کی مرمت، میڈین سٹرپس، گرین بیلٹس اور رائٹ آف وے کو خوبصورت بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ چیئر مین نے ہدایت کی کہ اسلام آبادکے ہر سیکٹر میں پارکس کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے جس میں ٹریکس، جھولے ، جدید لائٹنگ اور ہارٹیکلچر کے کام شامل ہوں۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عوام کی رہائشی، سفری، کھیلوں اور تفریحی سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے کاوشوں کو مزید تیز کیاجا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں