نو شہرہ :بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر کی فائرنگ، 4 افراد قتل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ اکبرپورہ زخی ٹیٹاری گاؤں میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے دل برداشتہ ہوکر سسرالیوں پر حملہ کر دیا۔۔۔
ملزم شوہر عامرعلی کی فائرنگ سے ساس، سسر، سالا اور بیوی کا ماموں موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ناراض بیوی اقرا نے کچن میں چھپ کر جان بچائی۔ پولیس کے مطابق فیملی عدالت پبی نے شوہر عامر علی کو حکم دیاتھا کہ وہ سسرال جاکر ناراض بیوی کو مناکر ساتھ واپس گھر لا ئے ۔ مقتولین میں سسر مشتاق خان عمر 66سال،ساس منتہا ٰ بی بی عمر61سال،سالا اشتیاق خان عمر 32سال اور بیوی کا ماموں حیات خان عمر 51سال شامل ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشدمیموریل ہسپتال پبی منتقل کرد ی گئیں، ملزم عامر علی اور اس کا بھائی فرار ہوگئے۔